انٹرنیشنل

پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا برطانوی حکم عدالت میں چیلنج

ریڈ لسٹ کی وجہ سے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے

پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے کو برطانوی عدالت میں چیلنج کردیا گیا‘ درخواست وکیل محمد اصغر، بیرسٹر راشد احمد اور بیرسٹر فرحان اصغر نے دائر کی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی عدالت سے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ ریڈ لسٹ کی وجہ سے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے۔ درخواست وکیل محمد اصغر، بیرسٹر راشد احمد اور بیرسٹر فرحان اصغر نے دائر کی ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو سفری پابندیوں کے دوران مدد فراہم نہ کرنیکو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.