انٹرنیشنل

مون سون کی بارشوں کا سیزن کب تک جاری رہے گا؟ سنسنی خیز رپورٹ سامنے آگئی

مون سون کے اختتام کے دوران دوران بحر اقیانوس میں لالیناایکٹو ہونے سے مون سون کی بارشوں کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے

مون سون کی بارشوں کا سیزن کب تک جاری رہے گا؟ سنسنی خیز رپورٹ سامنے آگئی‘ رواں سال ملک میں مون سون کی بارشیں طویل ہوکر اکتوبر کے پہلے یادوسرے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سمندری طوفان کویاس کا نام دیا گیا ہے جو عمان کا تجویز کردہ ہے جس کے معنی خوشبودار درخت کے ہیں، 25 مئی تک یہ شدید ترین طوفان بن جائے گا۔ 26 مئی کی دوپہر تک یہ بھارتی ساحلی علاقے بالاسور اور ڈگھا کے درمیان سے گزرے گا،ماہرین کہتے ہیں سطح سمندرکے درجہ 30 سے 31 ڈگری کے درمیان ہیں، جو سمندری طوفان کو شدت دینے کے لئے موزوں ہے۔

عالمی ماہر ماحولیات مہیش پلاوات کہتے ہیں یہ طوفان بھارت سمیت پاکستان میں وقت سے پہلے مون سون کا باعث بنے گا۔ مون سون کے اختتام کے دوران دوران بحر اقیانوس میں لالیناایکٹو ہونے سے مون سون کی بارشوں کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے، سمندری درجہ حرارت میں گرمی کے مرحلے کو ایل نینیو اورٹھنڈا کرنے والے مرحلے کو لانینا کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں مون سون کی بارشیں طویل ہوکر اکتوبر کے پہلے ہا دوسرے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.