انٹرنیشنل

امریکی افواج کے افغانستان سے نکلنے پر بھارت کو بے چینی کیوں لاحق ہے؟ دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی حقیقت سب کے سامنے آگئی

انڈیا کے خدشات افغانستان میں عدم استحکام، طالبان کے عروج اور ان سب کے درمیان پاکستان اور چین کے کردار سے وابستہ ہیں

امریکی افواج کے افغانستان سے نکلنے پر بھارت کو بے چینی کیوں لاحق ہے؟ دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی حقیقت سب کے سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا کی یہ بے چینی خطے میں امریکہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہے۔ ماہرین کے مطابق انڈیا کے خدشات افغانستان میں عدم استحکام، طالبان کے عروج اور ان سب کے درمیان پاکستان اور چین کے کردار سے وابستہ ہیں۔ انڈیا ہمیشہ سے ہی افغانستان میں جمہوری حکمرانی کا حمایتی رہا ہے۔ صرف یہی نہیں وہ افغانستان میں قیام امن کے لیے منعقدہ متعدد اجلاسوں میں بھی شامل رہا ہے جن میں دوحہ، جنیوا اور دوشنبے کے اجلاس شامل ہیں۔ اب جبکہ امریکی فوجی افغانستان سے جا رہے ہیں تو انڈیا کو افغانستان میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خطرہ نظر آ رہا ہے۔

کئی دہائیوں کی جنگ کے بعد اب جبکہ امریکی افواج افغانستان چھوڑنے کی تیاری کر رہی ہیں تو انڈیا پوری توجہ کے ساتھ اس کی نگرانی کر رہا ہے۔ امریکی فوجیوں کے افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ سنہ 2020 میں دوحہ میں امریکا اور طالبان کے مابین ہونے والے معاہدے کے بعد سامنے آیا تھا۔ اس کا باضابطہ اعلان رواں سال اپریل میں اس وقت کیا گیا جب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی فوجی 11 ستمبر تک واپس آ جائیں گے۔ 11 ستمبر 2021 کو امریکہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی 20 ویں سالگرہ بھی ہے۔ سنہ 2001 کے اس حملے کے بعد ہی امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تھا۔ فوج کے انخلا کے سلسلے میں انڈیا کا کہنا ہے کہ اس کی افغانستان میں جاری سرگرمیوں پر نگاہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.