انٹرنیشنل

سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

سعودی عرب نے اسرائیل سے دبئی جانیوالی ایک پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا ہے۔

اسرائیل ایئرلائن اور ٹورازم لیمیٹڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی فلائٹ661 نے مقامی وقت کے مطابق صبح6 بجے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا۔ایئرلائن کمپنی کی ترجمان خاتون نے بتایا کہ سعودی عرب نے انہیں اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی اور اس کی وجہ بھی فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دفتر خارجہ اس سلسلے میں تمام معاملات دیکھ رہا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

ریاض نے سعودی فضائی حدود کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے لیے تمام پروازوں (بشمول اسرائیل کی پروازوں) کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.