انٹرنیشنل

اسلام دشمنی کینسرکی طرح پھیلتی جا رہی ہے

ترک صدرنےمزید کہا کہ دنیا میں اسلام دشمنی کینسرکی طرح پھیلتی جا رہی ہے

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق پہلےعالمی میڈیا واسلام وفوبیا سمپوزیم سےخطاب کےدوران ترک صدرنےکہا کہ نائن الیون کےبعد سے امریکا کی شروع کردہ مسلمانوں کےخلاف حکمت عملی نےدنیا کےکئی معاشروں میں پہلےسےہی موجود اسلام دشمنی کےوائرس کومزید شہہ دی ہے۔ دوسری جنگِ عظیم کےدوران یہودی نسل کشی پرشدید ردعمل کا مظاہرہ کرنےوالےاب مسلمانوں کوہدف بنائےہوئےہیں۔

ترک صدرنےمزید کہا کہ دنیا میں اسلام دشمنی کینسرکی طرح پھیلتی جا رہی ہے۔ حقیقت سے منہ پھیرنے والوں نے اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اپنے مستقبل سے دشمنی مول لے رکھی ہے۔ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی کو اسلام و فوبیا کا نام دے کر اس میں نرمی لانے کی کوشش کی ہے توہم اس عمل کے اسلام دشمنی ہونے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ دنیا بھر کے ساڑھے سات ارب انسانوں کو دین اسلام نہیں بلکہ اسلام دشمنی ایک عالمی خطرہ ہونے سے آگاہی کرائی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.