انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعظم عوامی غم و غصہ سے ڈر گئے، ایسی جگہ پر نئے گھر کی تعمیر شروع کروا دی کہ پورے انڈیا میں طوفان برپا ہوگیا

وسٹا پروجیکٹ ایک بڑا تعمیراتی منصوبہ‘اس کے تحت ایک نئی پارلیمنٹ، نائب صدر اور وزیر اعظم کیلئے نئے مکانات اور کثیر المنزلہ دفاتر تیار کیے جانے ہیں

بھارتی وزیراعظم عوامی غم و غصہ سے ڈر گئے، ایسی جگہ پر نئے گھر کی تعمیر شروع کروا دی کہ پورے انڈیا میں طوفان برپا ہوگیاہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انڈین دارالحکومت نئی دہلی کے قلب میں واقع راج پتھ (جو پہلے کنگز ایوینیو کہلاتا تھا)دہلی والوں کے لیے ویسا ہی ہے جیسے نیویارک والوں کے لیے سینٹرل پارک یا پیرس والوں کے لیے شانزے لیزے۔ اس سڑک کے دونوں جانب اچھی تراش خراش والے وسیع و عریض لان دہلی والوں کے لیے سردیوں میں دھوپ سینکنے اور گرمیوں کی شاموں میں آئس کریم سے لطف اندوز ہونے کی جگہ ہے لیکن تین کلومیٹر ((1.8 میل)لمبی یہ سڑک، جو انڈین ایوان صدر سے انڈیا گیٹ اور جنگ کی ایک یادگار تک پھیلی ہوئی ہے، اب دھول اور مٹی سے اٹی پڑی ہے۔ اس سڑک پر جگہ جگہ کھدائی کی جا چکی ہے اور تھوڑے تھوڑے وقفے پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں تاکہ لوگ اس کے قریب نہ جا سکیں جبکہ اب یہاں تصویر لینا یا ویڈیو بنانا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یہ سب وسٹا پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے جو کہ ایک بڑا تعمیراتی منصوبہ ہے اور اس کے تحت ایک نئی پارلیمنٹ، نائب صدر اور وزیر اعظم کے لیے نئے مکانات اور کثیر المنزلہ دفاتر تیار کیے جانے ہیں۔ اس منصوبے پر 200 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس منصوبے کا ستمبر سنہ 2019 میں اعلان ہوا تھا اور اس کے بعد سے ہی یہ تنازعات کا شکار رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ رقم لوگوں کی فلاح و بہبود پر یا دہلی کی ہوا صاف کرنے پر خرچ کی جا سکتی ہے جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔ حکومت نے ان دلائل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل وسٹا منصوبہ معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ شہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ اس سے بڑے پیمانے پر براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے تمام انڈین شہریوں کا سر فخر سے بلند ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.