انٹرنیشنل

چین سے تعلق رکھنے والی خواتین بچے کیوں پیدا نہیں کرنا چاہتیں اور وہ اکیلے مردوں کا انتخاب کس مقصد کے لئے کرتی ہیں؟ رونگٹے کھڑے کر دینے والی رپورٹ منظر عام پر

گزشتہ سال تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ بچے پیدا ہوئے جو کہ سنہ 2016 میں ایک کروڑ 80 لاکھ بچوں کی پیدائش سے نمایاں طور پر کم ہیں

چین سے تعلق رکھنے والی خواتین بچے کیوں پیدا نہیں کرنا چاہتیں اور وہ اکیلے مردوں کا انتخاب کس مقصد کے لئے کرتی ہیں؟ رونگٹے کھڑے کر دینے والی رپورٹ منظر عام پرآگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین میں گذشتہ دہائی کی واحد مردم شماری سے پتا چلا ہے کہ چین میں پیدائش کی شرح سنہ 1960 کی دہائی کے بعد سے اب تک کی سب سے کم سطح پر آچکی ہے جس کے بعد پیدائش پر کنٹرول کی پالیسیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن چین میں کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیدائش کی شرح میں کمی صرف ان پالیسیوں کا نتیجہ نہیں ہیں بلکہ اس کے پس پشت کچھ دیگر عوامل بھی کار فرما ہیں۔ اگرچہ ان کی والدہ نے انھیں اس حوالے سے کئی بار تاکید کی ہے، بیجنگ کی رہائشی للی (اصلی نام نہیں)جلد بچے پیدا کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتیں۔ 31 سالہ للی کی شادی کو دو سال ہوچکے ہیں اور وہ بچے کی پرورش کی ‘مستقل پریشانیوں ‘ میں پھنسے بغیر ‘اپنی مرضی کی زندگی’ گزارنا چاہتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں ‘میرے کم ہی ساتھی ایسے ہیں جن کے بچے ہیں، اور جن کے بچے ہیں وہ بہترین آیا حاصل کرنے یا اپنے بچے کو بہترین سکولوں میں داخل کرانے کے بارے میں جنون کی حد تک متفکر رہتے ہیں۔ یہ تھکا دینے والی بات لگتی ہے۔’

للی نیاپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی والدہ کو معلوم ہوگا کہ ان کی بیٹی کیا سوچتی ہے تو انھیں گہرا دھچکا لگے گا لیکن نسلوں کے مابین یہ اختلاف بہت سے نوجوان چینی شہریوں کے بچے ہپیدا کرنے کے حوالے سے بدلتے ہوئے رویوں کی عکاسی کرتا ہے اور اعداد و شمار بھی اس کی عکاسی کرتے ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں جاری چین کی مردم شماری کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ گزشتہ سال تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ بچے پیدا ہوئے جو کہ سنہ 2016 میں ایک کروڑ 80 لاکھ بچوں کی پیدائش سے نمایاں طور پر کم ہیں اور سنہ 1960 کی دہائی کے بعد یہ سب سے کم شرح پیدائش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.