انٹرنیشنل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ؛ 8 افراد ہلاک

 امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ سانتا کلارا کے یارڈ میں ریلوے ملازم نے ساتھی کارکنوں پر فائرنگ کر دی۔سانتاکلارا پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور نے خود بھی خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق سانتا کلارا کے علاقے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔شہر کے ایئرپورٹ کے پاس ہی ریلوے مرکز واقع ہے اور پولیس کے مطابق مرنے والے نو افراد ایک ہی جگہ کام کر رہے تھے جبکہ حملہ آور غالباً یہاں ٹھیکے پر کام کررہا تھا یا جزوقتی ملازم تھا۔

حملہ آور کی عمر 57 برس بتائی گئی ہے اور شناخت سیموئی کیسیڈی کے نام سے ہوئی ہے لیکن اب بھی حملہ آور کی شدید کارروائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.