انٹرنیشنل

بشار الاسد چوتھی بار شام کےصدر منتخب

شام کے صدارتی الیکشن کےسرکاری  نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بشار الاسد چوتھی بار اگلے سات سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

یہ انتخابات سرکار کے کنٹرول والے علاقوں اور کچھ ممالک میں شام کے سفارتخانوں میں کرائے گئے تھے۔ بشار الاسد کے مدمقابل انتخابات میں دو امیدواران ہیں جن میں سابق وزیر مملکت عبداللہ سلوم عبداللہ اور ایڈوکیٹ محمود مرعی تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق بشار الاسدنے95فیصد ووٹ  حاصل کیے۔ 55 سالہ اسد سال 2000 سے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔انھوں نے اپنے والد مرحوم حافظ الاسد کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا، جنہوں نے 25 سال سے زیادہ عرصے تک شام پر حکومت کی تھی۔

شام کی اپوزیشن جماعتوں چناؤ ایک ڈھونگ قرار دیا ہے۔ امریکہ اور یوروپی ملکوں نے بھی کہا ہے کہ یہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.