انٹرنیشنل

فن لینڈ:وزیراعظم کا ناشتہ ،شہریوں سےٹیکس وصول کرنےکا الزام

تحقیقات کا آغازکیا جائے گا کہ وزیراعظم کے ناشتے کے پیسے میں عوام کی جانب سے دیا جانے والا ٹیکس توشامل نہیں

فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین سے متعلق ایک خبرشائع ہوئی تھی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ناشتے کے لیے حکومت سے فی ماہ 300 یورو کا مطالبہ کررہی ہیں۔ اس متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوکچھ ناشتوں کی رقم ادا کر دی گئی ہے، جبکہ وزارتی معاوضے کے قانون میں اس قسم کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس کی جانب سے اس متعلق تحقیقات کا آغازکیا جائے گا کہ وزیراعظم کے ناشتے کے پیسے میں عوام کی جانب سے دیا جانے والا ٹیکس توشامل نہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے ناشتے کی شہریوں کی ٹیکس کی رقم سے ادائیگی فن لینڈ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس متعلق فن لینڈ کی وزیراعظم نے ٹوئٹرپرکہا کہ انہیں تحقیقات سے کوئی مسئلہ نہیں البتہ جب تک یہ جاری ہیں وہ ان مراعات کا مطالبہ روک دیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.