انٹرنیشنل

سعودی عرب نےاپنےجنگی جہازکی تیاری شروع کردی

سعودی  عرب نے اپنے بحری جنگی جہاز "سفینۃ جلالۃ الملک سعود" کی تیاری کا سرکاری طورپرآغازکردیا

سعودی  عرب نے اپنے بحری جنگی جہاز "سفینۃ جلالۃ الملک سعود” کی تیاری کا سرکاری طورپرآغازکردیا ، سعودی بحری جہازبنانے کا منصوبہ سعودی رائل نیوی کو ترقی دینے کے لیے وضع کئے گئے مرکزی منصوبوں میں سے ایک ہے ۔ اس منصوبے میں 4 کثیر المقاصد جنگی بحری جہازوں کی تیاری شامل ہے ۔

ان جہازوں میں جدید ترین نظام اور آلات نصب ہوں گے جکبہ منصوبے میں بحری جہازوں کے عملے کی تیاری اور تربیت کے علاوہ لوجسٹک خدمات اور فنی سپورٹ کی فراہمی شامل ہے.سعودی عرب کی رائل نیوی نے بحری جہاز کی تیاری کا کام سرکاری طور پر شروع ہونے کی تقریب منائی۔ اس جہاز کو سرکاری طور پر "سفینۃ جلالۃ الملک سعود” (His majesty king saud ship)  کا نام دیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.