انٹرنیشنل

مسلہ فلسطین پر پاکستانی کوششیں،اسرائیل بلبلا اُٹھا

مسلم ممالک سمیت دیگرممالک کےرہنماؤں نےبھی فلسطینیوں پراسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی

مسلہ فلسطین پر پاکستانی کوششیں،اسرائیل بلبلا اُٹھا،پاکستان نےغزہ اورنہتےفلسطینیوں پراسرائیلی طیاروں کی 11 روزتک جاری رہنےوالی وحشیانہ بمباری کوروکنےکےلیےاقوام متحدہ سمیت دنیا بھرمیں بھرپورکردارادا کیا اوراسرائیلی جارحیت پردو ٹوک موقف اپناتےہوئےدنیا کےسامنےاسرائیلی جنگی جرائم کوبےنقاب کیا جس پر نہ صرف عالمی میڈیا بلکہ مسلم ممالک سمیت دیگرممالک کےرہنماؤں نےبھی فلسطینیوں پراسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کےہنگامی دوروں،عالمی رہنماؤں سےملاقات اوراقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں کی گئی تقریرنےمسئلہ فلسطین پرنہ صرف دنیا کےضمیرکوجنجھوڑکررکھ دیا بلکہ عالمی میڈیا بھی اس معاملے پرخاموش نہ رہ سکا، وزیرخارجہ کی کاوشوں سے طاقت کےنشےمیں مست اسرائیل کوشدید دھچکا پہنچا اورمجبوراً اسرائیلی وزیراعظم نےسیز فائرکا اعلان کیا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان کی ہی کاوشوں کے باعث اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم سے متعلق عالمی تحقیقات کا اعلان کیا گیا، پاکستانی حکومت کی جانب سے مسئلہ فلسطین پر بھر پور آواز اٹھانا اسرائیلی حکومت کو ایک آنکھ نہ بھایا جس پر اب اسرائیل نے بھی بھارت کی طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کےڈائریکٹرجنرل ایلون اشیزجوبھارت میں اسرائیلی سفیرکےطورپربھی خدمات انجام دے چکے ہیں، ٹوئٹرپرپاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئےکہا کہ انسانی حقوق کا چیمپئین پاکستان خود شیشے کےگھرمیں رہتا ہے، اقوام متحدہ میں مشرقی وسطیٰ کی واحد جمہوریت کو درس دے رہا ہے، یہ منافقت کی اعلیٰ مثال ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کےڈائریکٹرنےپاکستانی وزارت خارجہ کےآفیشل اکاؤنٹ پراسرائیلی کےخلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے اجلاس سےمتعلق کی گئی ٹوئٹ پرجواب دیتےہوئےیہ ٹوئٹ کی تھی جب کہ اس بیان کوخود اسرائیلی وزارت خارجہ نےبھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.