انٹرنیشنل

افغانستان : بس دھماکےمیں تباہ، 4 لیکچرارجاں بحق

یونیورسٹی بس مکمل طورپرتباہ ہوگئی اوردھماکے کےبعد مسافربس میں بری طرح پھنس گئے

افغان میڈیا کے مطابق یونیورسٹی بس کو صوبے پروان کے ضلع بگرم میں نشانہ بنایا گیا۔ بس میں 20 کے قریب اساتذہ اور تعلیمی عملہ سوار تھا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ یونیورسٹی بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور دھماکے کے بعد مسافر بس میں بری طرح پھنس گئے۔

ریسکیو ادارے کے عملے نے بس کو کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 لیکچرار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ دھماکے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں زیادہ تر اساتذہ شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک  ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ کچھ اساتذہ ہاتھ اور پاؤں سے بھی محروم ہوگئے۔ پروان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں طالبان سمیت کئی جنگجو گروہ متحرک ہیں۔

 واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا کا عمل شروع ہوگیا ہے جب کہ قطر میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے جس کے باعث ملک میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.