انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

مذہبی رہنما کوکورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنےکی ایسی سزا سنائی گئی؟

مذہبی رہنما کوکورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنےکی ایسی سزا سنائی گئی اوراتنا جرمانہ کردیا گیا کہ جاننے والے ہکا بکا رہ جائیں گے

مذہبی رہنما کوکورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنےکی ایسی سزا سنائی گئی اوراتنا جرمانہ کردیا گیا کہ جاننے والے ہکا بکا رہ جائیں گے، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں سعودی عرب سے خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے انڈونیشیا پہنچنے والے مقامی مذہبی رہنما رزاق شہاب کو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

رزاق شہاب جب انڈونیشیا پہنچے تو ان کے ہزاروں عقیدت مند انہیں ایئرپورٹ سے آبائی گھر جلوس کی شکل میں لیکر آئے تھے۔ بعد ازاں بیٹی کی شادی میں بھی رزاق شہاب نے بڑا اجتماع منعقد کیا تھا۔

بار بار حکومتی تنبیہ کے باوجود باز نہ آنے پر جب رزاق شہاب ایک مذہبی بورڈنگ اسکول کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ملکی عدالت نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مذہبی رہنما کو 8 ماہ قید اور 2 کروڑ انڈونیشی روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ رزاق شہاب پر بچوں کے ساتھ زیادتی اور ملکی نظریات کا مذاق اُڑانے کے مقدمات دائر تھے جس پر وہ سعودی عرب چلے گئے تھے اور تین سال تک خود ساختہ جلاوطنی اختیار کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.