انٹرنیشنل

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کو دریا میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ذمہ داروں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ سب کچھ سامنے آگیا

کورونا سے ہلاک ہونے والے مریض کی لاش کو پل سے دریا میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کو دریا میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ذمہ داروں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ سب کچھ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو بارش کے دوران گاڑی میں بیٹھے شخص نے بنائی جس میں دو افراد کو کورونا سے ہلاک ہونے والے مریض کی پلاسٹک میں لپٹی لاش کو دریا میں پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لاش دریا میں پھینکنے والوں میں سے ایک نے پی پی ای لباس بھی پہن رکھا ہوتا ہے جو عمومی طور پر ہسپتال کا عملہ پہنتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ لاش ریاست اترپردیش کے علاقے شہرت گڑھ کے رہائشی پریم ناتھ مشرا کی ہے جو کورونا کے باعث 25 مئی کو ضلعی ہسپتال میں داخل ہوا تھا اور 28 مئی کو موت واقع ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.