انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی حکومت کا خاتمہ …………؟ عرب دنیا کو چونکا دینے والی خبر آگئی، امریکا کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوگیا

اسرائیل میں دائیں بازو کی انتہائی سخت گیر یمینیا پارٹی اور اعتدال پسند جماعت یش ایتید نے مخلوط حکومت کے قیام کی تصدیق کر دی ہے

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی حکومت کا خاتمہ …………؟ عرب دنیا کو چونکا دینے والی خبر آگئی، امریکا کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی حکومت کا دور ختم ہونے کے قریب آ گیا۔دائیں بازو رہنما نفتالی بینیٹ نے اپنی حمایت اپوزیشن لیڈر کے حق میں کر دی۔ اسرائیل میں دائیں بازو کی انتہائی سخت گیر یمینیا پارٹی اور اعتدال پسند جماعت یش ایتید نے 30 مئی اتوار کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ایک مخلوط حکومت کے قیام کی جد و جہد کر رہی ہیں۔ اگر یہ دونوں جماعتیں اس کوشش میں کامیاب ہوتی ہیں تو سن 2009 کے بعد پہلی بار وہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کی دائیں بازو کی سخت گیر قوم پرست جماعت لیکود پارٹی اقتدار سے بے دخل ہو جائے گی۔اس کے بعد آئندہ گھنٹوں میں نتین یاہو کی حکومت کے خاتمے کا امکان ہے۔اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی حکومت کے خاتمے کو ملکی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت کے خاتمے کے لیے حکومتی اتحاد بننے جا رہا ہے لیکن اگر ایسا ہو جاتا ہے تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔اس سے قبل نفتلالی بینیٹ نے کہا تھا کہ اسرائیل پر سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے نتین یاہو کی حکومت کے خاتمے کے لیے وہ ایک خفیہ حکومتی اتحاد کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔اس پر ردعل دیتے ہوئے نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا اتحاد بننے سے ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔ نیفتالی بینٹ نے متنوع کابینہ پر زور دیا اور انہوں اسرائیل میں بسے عرب فلسطینیوں کے تئیں پالیسیوں یا پھر اسرائیل فلسطین تنازعے پر اختلافات کا بھی ذکر نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ حکومت فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے بھی نہیں نکلے گی۔ اسرائیل میں گزشتہ دو برس کے دوران چار عام انتخابات میں کسی بھی ایک جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.