انٹرنیشنل

خبردار اگر ان ممالک کی کورونا ویکسین لگوائی تو یورپ میں آپ کا داخلہ؟

بھارت، چین اور روس کی کورونا ویکسین لگوانے والے یورپی یونین میں داخل نہیں ہوسکتے

خبردار اگر ان ممالک کی کورونا ویکسین لگوائی تو یورپ میں آپ کا داخلہ؟، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 رکن ممالک اور ریاستوں میں بیرون ملک سے آنے والے صرف ایسے افراد کو اجازت دی جائے گی جنہوں نے موڈرنا، فائزر، ایسٹرازینکا اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوائی ہوئی ہو۔

اس حوالے سے یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین ڈرگ اتھارٹی نے اب تک صرف انہی چاروں کورونا ویکسین کی اجازت دی ہے اس لیے ان کے سوا دوسری ویکسین لگوانے والوں کو رکن ممالک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یورپی یونین کےاس فیصلےسےبھارتی، چینی اور روسی ویکسین لگوانےوالےافراد رکن ممالک میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس سےقبل سعودی عرب نے بھی چین کی کورونا ویکسین لگوانے والوں کی داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایف ڈی اے نے فائزر، میڈورنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کی منظوری دی تھی جب کہ حال ہی میں چین کی کورونا سائنو فارم کی منظوری بھی دی ہے تاہم یورپی یونین کی ڈرگ اتھارٹی نےاب تک چین کی ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.