انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی نئی نویلی دلہن کون ہیں اور وہ شادی سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ مغربی سوسائٹی کی حیران کن کہانی بے نقاب

سنہ 2010 میں کنزرویٹو پارٹی میں بطور ایک پریس آفیسر کام شروع کیا، دو سال بعد بورس جانسن کی کامیاب مہم میں شامل رہیں

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی نئی نویلی دلہن کون ہیں اور وہ شادی سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ مغربی سوسائٹی کی حیران کن کہانی بے نقاب ہو گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بورس جانسن اور ان کی منگیتر کیری سمنڈز ویسٹمنسٹر کیتھیڈرل میں 29 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس طرح بورس جانسن تقریبا 200 برسوں میں پہلے وزیرِ اعظم بنے جنھوں نے اپنی وزارتِ اعظمی کے دوران شادی کی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے، جس میں گذشتہ سال وزیرِ اعظم خود مبتلا ہو کر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں بھی رہے تھے، شادی کی تاریخ کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ اور عالمی وبا کی وجہ سے ایسا کرنے کی وجہ سمجھ میں بھی آتی ہے بلکہ یہ خبر سنیچر کی رات کو سامنے آئی اور اگلے دن ڈاننگ سٹریٹ نے اس کی تصدیق کی۔

کیری جانسن انڈیپینڈنٹ اخبار کے بانی میتھیو سمنڈز اور اسی اخبار کی وکیل جوزفین مکیفی کی بیٹی ہیں۔ 33 سالہ کیری جنوب مغربی لندن میں پلی بڑھیں ہیں اور انھوں نے وارک یونیورسٹی سے آرٹ ہسٹری اور تھیئٹر سٹڈیز کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ سیاست میں ان کی پہلی نوکری رچمنڈ پارک اور نارتھ کنگسٹن کے رکن پارلیمان زیک گولڈسمتھ کے ساتھ کام کرنا تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ مجھے نہیں پتہ کہ اگر وہ نہ ہوتے تو میں ٹوریز کے لیے کام بھی کرتی یا نہیں۔

انھوں نے سنہ 2010 میں کنزرویٹو پارٹی میں بطور ایک پریس آفیسر کام شروع کیا، اور دو سال بعد بورس جانسن کی لندن میں میئر کے دوبارہ منتخب ہونے کی کامیاب مہم میں شامل رہیں۔ بعد میں انھوں نے اس وقت کے کلچر سکریٹری جان وٹنگڈیل کے لیے کام کیا، اور اس کے بعد وہ ساجد جاوید کی میڈیا کی خصوصی مشیر اس وقت بنیں جب وہ محکمہ برائے کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ میں تھے۔ وہ پارٹی کی کمیونیکیشنز کی سربراہ بنیں لیکن 2018 میں انھوں نے سمندری حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک کمپنی اوشیانا میں پبلک ریلیشنز کے شعبہ میں کام کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد انھوں نے کنزرویٹیو گروپ ایسپینال فانڈیشن میں شمولیت اختیار کی اور جنوری 2021 میں ان کے کمیونیکیشنز کے شعبے کی سربراہ بن گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.