انٹرنیشنل

فلسطینیوں کے حقوق کے لئے انتہاء پسندی پر اترنے والے محمد ضیف کون ہیں؟ اور وہ اسرائیل کو کب سے چکر دے رہے ہیں؟ دھواں دھار رپورٹ آگئی

اس لڑائی کے دوران کم از کم دو مرتبہ ان کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائی کی گئی لیکن اس کارروائی میں محمد ضیف ایک مرتبہ پھر بچنے میں کامیاب ہو گئے

فلسطینیوں کے حقوق کے لئے انتہاء پسندی پر اترنے والے محمد ضیف کون ہیں؟ اور وہ اسرائیل کو کب سے چکر دے رہے ہیں؟ دھواں دھار رپورٹ آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گذشتہ ماہ فلسطینی جنگجوؤں کی ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں اسرائیل کو خبردار کیا گیا تھا اور اس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے اگر حماس کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ اس ویڈیو پیغام میں محمد ضیف کی آواز تھی جو حماس کے عسکری بازو کے رہنما ہیں۔ محمد ضیف اسرائیل کو مطلوب افراد کی فہرست میں اول نمبر پر ہیں۔ انھوں نے سات سال بعد اپنی خاموشی توڑی ہے لیکن جب اسرائیل نے حماس کی اس دھمکی پر کان نہیں دھرے تو اسرائیل اور حماس میں گیارہ دن تک شدید لڑائی ہوئی جس کے بعد فریقین کے درمیان جنگ بندی ممکن ہو سکی۔

غزہ کی گنجان آباد پٹی پر گیارہ دن تک اسرائیل کی فضائیہ اور توپ خانے کی بے دریغ بمباری سے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 60 سے زیادہ بچوں اور دو درجن سے زیادہ خواتین سمیت 242 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ جبکہ اسرائیل پر داغی گئی کئی ہزار راکٹوں سے دو بچوں سمیت 13 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں 129 عام شہری تھے۔ اسرائیل نے دعوی کیا تھا کہ اس نے 200 کے قریب حماس کے جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔ حماس کے رہنما یحییٰ سنور نے کہا تھا کہ ان کے 80 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ محمد ضیف جو اسرائیل کے نشانے پر تھے ہلاک ہونے والوں میں شامل نہیں تھے۔

انٹرنیشنل میڈیا نے اسرائیل کی فوج کے ترجمان ہدائی زیبرمین کے حوالے سے اطلاع دی کہ گیارہ دن طویل اس لڑائی میں اسرائیل کو پوری کوشش تھی کہ وہ محمد ضیف کو ہلاک کر دے۔ اسرائیل کی فوج کے حکام نے بتایا کہ اس لڑائی کے دوران کم از کم دو مرتبہ ان کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائی کی گئی۔ اس ناکام کارروائی میں محمد ضیف ایک مرتبہ پھر بچنے میں کامیاب ہو گئے۔ گزشتہ دو ہائیوں میں گیارہ مرتبہ محمد ضیف پر اسرائیل کی طرف سے قاتلانہ حملے کرائے جا چکے ہیں۔ مشرق وسطی میں دفاعی امور کے ماہر میتھیو لیوٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ اسرائیل کے پاس حماس کی ایسی شخصیات کی فہرست موجود ہے جنھیں وہ حماس کی دفاعی قوت کے لیے بہت اہم سمجھتے ہیں۔ اس فہرست میں محمد ضیف سر فہرست ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.