انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

غزہ میں جنگ کی آگ بجھ گئی، لیکن فلسطینی بچے کس حالت میں ہیں؟ مسلم دنیا کے ضمیر پر طنز کے وار کرتی ہوئی حقیقت سامنے آگئی

غزہ کی جنگ ختم ہو چکی ہے مگر اس کی تباہ کاری نو سالہ شاروق المصری اور اس کی بہن 4 سالہ رزان کے کمرے میں اب بھی سلگ رہی ہے

غزہ میں جنگ کی آگ بجھ گئی، لیکن فلسطینی بچے کس حالت میں ہیں؟ مسلم دنیا کے ضمیر پر طنز کے وار کرتی ہوئی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بہت سے بچوں کے لئے یہ ان کی زندگی کی پہلی جنگ تھی مگر بہت سے ایسے بھی ہیں جو 2014 کی تباہی ابھی بھولے نہیں۔ اسرائیل تباہی کے لئے حماس کو ذمے دار ٹھراتا ہے جو غزہ کے سویلین علاقے سے اسرائیل کے سویلین علاقے کی جانب اندھا دھند راکٹ برساتا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ہر کوشش کرتے ہیں کہ عام شہریوں کا جانی نقصان نہ ہو۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ عشروں کے فوجی قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں اور ان کے پاس ایک طاقتور فوج کے خلاف صرف یہی ہتھیار ہے۔ اس کے مطابق مرنے والوں میں اس کے 80 جنگجو شامل ہیں۔

غزہ کی تازہ ترین جنگ ختم ہو چکی ہے مگر اس کی تباہ کاری نو سالہ شاروق المصری اور اس کی بہن 4 سالہ رزان کے کمرے میں اب بھی سلگ رہی ہے۔ ان کے کھلونوں پر راکھ جم گئی ہے۔ چھت ٹوٹ کے جھک گئی ہے اور دیواروں پر سجے کارٹونوں میں سے دراڑیں جھانکنے لگی ہیں۔ دونوں بچیاں 19 مئی کو سیز فائر سے دو روز پہلے ایک قریبی عمارت پر علی الصبح کی بمباری میں بچ تو گئیں مگر غزہ کے اور بہت سے بچوں کی طرح ان کے ننھے ذہنوں میں جنگ کا خوف اور تباہی ہمیشہ کے لئے بس گئی ہے۔ حالیہ گیارہ روزہ جنگ اسرائیل اور غزہ پر 2017 سے حکمران عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان چوتھی جنگ تھی۔ اور انداز اس کا بھی پہلی جنگوں والا ہی تھا جس میں علی الصبح اسرائیلی فضائی حملے، حماس کے غزہ سے وہی راکٹ داغے جانا۔ وہی ہلاکتوں کی غیر متناسب تعداد جس میں مرنے والے 250 افراد میں اکثریت اب بھی فلسطینیوں کی تھی۔ پہلی جنگوں کی طرح اب بھی اس کا اثر بچوں پر زیادہ پڑا ہے۔ اس مرتبہ بھی کم از کم 66 بچے جان سے گئے جن میں اسرائیل کی جانب بھی ایک پانچ سالہ بچہ اور ایک سولہ سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔ اور بے شمار بچے ایسے ہیں جو دھماکوں کی وجہ سے راتوں کو سو نہیں سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.