انٹرنیشنل

برڈ فلو کی انسانوں میں منتقلی کا پہلا کیس سامنے آگیا، مریض کا تعلق کس ملک سے ہے؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ آگئی

دنیا میں ایچ 10 این 3 نامی برڈ فلو کی نئی قسم کے پہلے کیس کو دریافت کرلیا گیا ہے، یہ کیس چین نے دریافت کیا ہے

برڈ فلو کی انسانوں میں منتقلی کا پہلا کیس سامنے آگیا، مریض کا تعلق کس ملک سے ہے؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے بتایا ہے کہ اس نے دنیا میں ایچ 10 این 3 نامی برڈ فلو کی نئی قسم کے پہلے کیس کو دریافت کیا ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی)نے بتایا کہ 28اپریل کو زینجیانگ شہر میں ایک 41 سالہ شخص بخار کی علامات کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہوا تھا۔ بعد ازاں ایک ماہ بعد اس شخص میں ایچ 10 این 3 برڈ فلو کی تشخیص ہوئی۔ تاہم حکام کا کہنا تھا کہ انسانوں میں اس کے بڑے پیمانے میں پھیلاو کا خطرہ کم ہے۔ این ایچ سی کے مطابق بڑے پیمانے پر اس کے پھیلاؤ کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ مریض کی حالت اب مستحکم ہے اور اس کے رشتہ داروں میں بھی کوئی علامات نظر نہیں آئیں۔ اس سے قبل دنیا میں ایچ 10 این 3 کا کوئی انسانی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.