انٹرنیشنل

اسرائیلی اپوزیشن کا حکومت بنانےکا اعلان

اپوزیشن جماعتوں نےمخلوط حکومت بنانےکا اعلان کیا ہےجس کےبعد نیتن یاہو کی حکومت ختم ہوجائی گے

اسرائیلی حزب اختلاف کی 7 جماعتیں مخلوط حکومت کے قیام کے لیے معاہدے پر متفق ہوگئی ہیں جس کے بعد 12 سال سے برسر اقتدار نیتن یاہو کی حکومت ختم ہوجائے گی اور ان کی لیکوئڈ پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں اپوزیشن میں بیٹھیں گی۔

حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپڈ نے نئی حکومت کے قیام کے لیے 7 جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنایا ہے جس میں اسرائیل میں عرب برادری کی نمائندہ جماعت یونائیٹڈ عرب بھی شامل ہے جب کہ مخلوط حکومت کے معاہدہ کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے جس کے بعد نئی حکومت اور اسرائیلی وزیراعظم اپنے عہدوں کا حلف اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اسرائیل میں بجٹ منظوری کی ناکامی کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی تھی جس کے بعد انتخابات میں اسرائیل کے صدر نے انتخابات میں معمولی اکثریت حاصل کرنے والے نیتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.