انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

برطانیہ میں المہاجرون کے رکن نے سیکس کرنے کے لئے عدالتی احکامات کوہوا میں اڑا دیا، ناقابل یقین رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب چونک گئے

کالعدم تنظیم کے ایک رکن نے دہشتگردی کی روک تھام سے متعلق پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیکس کے لیے ایک خاتون سے ملاقات کی

برطانیہ میں المہاجرون کے رکن نے سیکس کرنے کے لئے عدالتی احکامات کوہوا میں اڑا دیا، ناقابل یقین رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب چونک گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک برطانوی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم المہاجرون کے ایک رکن نے دہشتگردی کی روک تھام سے متعلق پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیکس کے لیے ایک خاتون سے ملاقات کی۔ اس شخص کو قانونی وجوہات کی بنا پر کیو ٹی کے نام سے بلایا جا رہا ہے۔ اس شخص کو عدالت نے 18 مہینے کے لیے کمیونٹی کے لیے کام کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس نے اپنا جرم قبول کیا ہے کہ اس نے خاتون سے ملاقات کر کے ٹیررازم پریوینشن اینڈ انویسٹیگیشن میژرز (ٹی پی آئی ایم) کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹی پی آئی ایم کے ذریعے حکام کو یہ اختیار مل جاتا ہے کہ وہ ایسے افراد کی نگرانی اور انھیں کنٹرول کریں جنھیں دہشتگرد کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن ان کے خلاف کوئئ فرد جرم نہیں ہوتی۔ وکیل استغاثہ ایما گارگٹر نے کہا کہ کیو ٹی نے خاتون کے ساتھ حکام کی اجازت کے بغیر اپنے گھر میں ملاقات کی۔ نومبر میں ہونے والی اس ملاقات کا مقصد ‘جنسی تسکین’ تھا۔

انھوں نے بتایا کہ یہ خلاف ورزی بھی سنہ 2019 میں کیو ٹی کی جانب سے کی جانے والی ان سات خلاف ورزیوں کی طرح تھی جب انھوں نے ‘خراب حالات کی شکار ایک خاتون’ کے ساتھ سیکس کیا جس کی وجہ سے انھیں 18 مہینے جیل کی سزا ملی تھی۔ مارچ 2020 میں جیل سے رہا ہونے کے بعد ان پر ٹی پی آئی ایم آرڈر دوبارہ لگا دیا گیا لیکن انھوں نے اس آرڈر سے متعلق دستاویز پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا اور جواب میں لکھا کہ ‘میں آزاد پیدا ہوا تھا اور غلامی کے اس کانٹرکٹ کو مسترد کرتا ہوں۔’ عدالت کو بتایا گیا کہ کیو ٹی پر ٹی پی آئی ایم بلآخر اس سال مارچ میں ختم ہو گیا تھا۔ المہاجرون ایک اسلامی تنظیم ہے جسے برطانیہ میں کلعدم قرار دیا جا چکا ہے۔ اس تنظیم کے اراکین سنہ 2019 میں فشمونگرز حال حملے، سنہ 2017 میں ویسٹ منسٹر برج حملے اور سنہ 2013 میں فیوسیلیئر لی رکبی کے قتل سمیت کئی حملوں اور حملوں کے منصوبہ بندی میں ملوث رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.