انٹرنیشنل

بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف، پاکستان میدان میں آگیا

بھارت میں 6 کلوگرام یورینیم کی غیرقانونی فروخت کی کوشش کے ایک اور واقعے کی رپورٹس دیکھی ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف، پاکستان میدان میں آگیا‘ بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت کی کوشش کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں دوسری مرتبہ یورینیم کی اسمگلنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں کارفرما عزائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں 6 کلوگرام یورینیم کی غیرقانونی فروخت کی کوشش کے ایک اور واقعے کی رپورٹس دیکھی ہیں، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ ماہ بھی 7 کلوگرام یورینیم کی فروخت کی کوشش کی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ ایسے واقعات اور رپورٹس سخت تشویش کا باعث ہیں. بھارت کے اندر جوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ پر سخت تشویش ہے،پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے، اس بات کا سراغ لگانا بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ یورینیم کی فروخت کی کوشش اور اس کے پیچھے کارفرما عناصر کے مقاصد کیا تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.