انٹرنیشنل

افغانستان : بم دھماکےمیں 11 افراد ہلاک

افغان صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے جب کہ آس پاس کے علاقوں میں سرچنگ بھی جاری ہے۔ گورنر بدغیس کے مطابق ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ حملہ طالبان کی کارروائی ہے تاہم طالبان سمیت ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے ملک بھر میں بم دھماکوں اور پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.