انٹرنیشنل

یمن : میزائل حملےمیں 17 افراد ہلاک،متعدد زخمی

مارب شہر میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن کے شہر مارب میں گیس اسٹیشن کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد باغیوں نے 2 بارودی ڈرونز سے بھی حملہ کیا جس میں ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا جو حملے کی جگہ زخمیوں کو لینے جارہی تھی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گیس اسٹیشن پر متعدد گاڑیاں کھڑی تھی تاہم حملے کے نتیجے میں بچے اور خواتین بھی ہلاک ہوئی ہیں جب کہ آتشزدگی کے باعث زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار سعودی شہری آبادی اور وہاں قائم آئل فیلڈز کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم عرب اتحادی افواج کی جانب سے ان حملوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.