انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

بھارت میں معاشی بحران کا ذم ہدارکون ہے؟

کورونا وبا یا حکومتی پالیسیاں،بھارت میں معاشی بحران کا ذم ہدارکون ہے؟ مودی سرکارپربجلیاں گرانے والی رپورٹ سامنےآگئی

کورونا وبا یا حکومتی پالیسیاں،بھارت میں معاشی بحران کا ذم ہدارکون ہے؟ مودی سرکارپربجلیاں گرانے والی رپورٹ سامنےآگئی، انڈیا کے قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کی ایک رپورٹ کے مطابق 2020-21 میں ملک کی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی میں 7.3 فیصد کی کمی آئی ہے، جو کہ آزادی کے بعد سے سب سے بدترین شرح ہے۔ کووڈ 19 کی وبا سے پہلے 2019-20 میں جی ڈی پی میں نمو کی شرح 4 فیصد تھی حالانکہ انڈیا کی معیشت میں آزادی کے بعد کم از کم پانچ مرتبہ انتہائی گراوٹ ہوئی ہے مگر حالات ایسے کبھی نہیں رہے۔

گذشتہ بحرانوں کی وجوہات زیادہ تر قدرتی آفات جیسے سیلاب اور خشک سالی یا توانائی کی کمی تھی لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ زیادہ تر انسانی غلطیاں ہیں۔ بری معیشت کا اثر سیاحت جیسے شعبوں میں سب سے زیادہ واضح طور پر دیکھنے کو ملتا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عام لوگوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے آمدنی ہے لیکن جب وہ بچت کر رہے ہیں تو سیاحت ان کے ذہن میں آخری چیز ہوتی ہے۔

ریاست ہماچل پردیش میں ٹھاکر کے ہوٹلوں میں سال کے اس وقت سیاحوں کا مجمع رہتا تھا اور وہ چند ہفتوں میں ہی اپنی سالانہ آمدنی کا تقریباً 60 فیصد کما لیتے تھے لیکن فی الحال صورتحال اتنی خراب ہے کہ اُنھیں اپنے 22 ملازمین میں سے زیادہ تر کو ان کے گاؤں واپس بھیجنا پڑا اور ہوٹلوں کی بجلی تک منقطع کرنی پڑی۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا سے پہلے سے ہی ملک کی معیشت کمزوری کی طرف گامزن تھی لیکن لاک ڈاؤن نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے نوٹ بندی نے متاثر کیا، پھر شہر میں پانی کی قلت ہوئی، پھر سیاحت کے سیزن کے دوران پارلیمانی انتخابات ہوئے اور آخر کار لاک ڈاؤن ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.