انٹرنیشنل

سری لنکا :بارشوں اورسیلاب نےکتنی تباہی مچادی؟تشویشناک ہلاکتیں

دو دن سےجاری موسلا دھاربارشوں اوراس کےنتیجےمیں پیدا ہونےوالےسیلاب کی وجہ سےہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی

سری لنکا :بارشوں اورسیلاب نےکتنی تباہی مچادی؟تشویشناک ہلاکتیں بھی ہوگئیں،خبرآگئی ،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے 5 اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارشوں سے ڈیم میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

Srilanka flood killed 14 4

سری لنکا کے نیشنل ڈیزازٹر منیجمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے جب کہ ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں نے 66 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا تاہم 5 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

Srilanka flood killed 14 2

زیادہ تر ہلاکتیں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ہوئیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے ذرائع آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئیں۔ بارشوں اور سیلاب سے 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ علاقے میں بجلی بھی منقطع ہے۔

Srilanka flood killed 14 3

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 800 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا اور 5 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ شہر میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.