انٹرنیشنل

اقتدارکا سورج غروب ہونےکےڈر،اسرائیلی وزیراعظم نےالیکشن فراڈقراردیدیا

وزیراعظم نیتن یاہو حکومت تشکیل دینے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے

اقتدارکا سورج غروب ہونےکےڈر،اسرائیلی وزیراعظم نےالیکشن فراڈقراردیدیا، عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق اسرائیل کےوزیراعظم نیتن یاہو حکومت تشکیل دینے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں جب کہ 8 سیاسی جماعتوں کےاتحاد نےحکومت کی تشکیل کےلیےکمرکس لی۔ اس صورت حال پروزیراعظم نیتن یاہو پریشانی کا شکارہوگئےاور 12 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہونے کے ڈر سے دھمکی آمیز لہجے میں سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک یہ الیکشن کسی بھی جمہوری تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ تھا۔

وزیراعظم نیتن یاہو کے حامیوں نے بھی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا جس سے ملک میں نیا سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے نیتن یاہو پر اپنے حامیوں کو اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار سے علیحدہ ہونے پر وزیراعظم اشتعال انگیزی پر اتر آئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپوزیشن کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری حکومت کو گرانے کے لیے نو تشکیل شدہ اسرائیلی اتحاد ایک جعلی الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے۔

دوسری جانب کرپشن الزامات کا سامنےکرنےوالےنیتن یاہوکےگرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہےاورممکنہ طورپرنہیں قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ ادھر 12 سالہ اقتداربھی ہاتھ پھسلتا دیکھ کراسرائیلی وزیراعظم تناؤکا شکارہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.