انٹرنیشنل

کینیڈا میں دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے روند دیا،4 جاں بحق

کینیڈا میں دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کے 4 افرادکو ٹرک تلے روند ڈالا۔

 واقعہ گزشتہ روز کینیڈا کے شہر لندن اونٹاریو میں پیش آیا جس میں جاں بحق افراد میں ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے جب کہ واقعے میں ایک کمسن زخمی ہوا۔جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹاسلمان، بہو اور کمسن پوتی جاں بحق ہوئی جب کہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہوا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور مقامی کینیڈین شہری ہے جسے  ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر قتل کے 4 اور اقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.