انٹرنیشنل

مالدیپ کے وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے صدرمنتخب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کا انتخاب ہوگیا

مالدیپ کے وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے صدرمنتخب،عالمی خبررساں ادارے کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کےلیےہونےوالےانتخاب میں مالدیپ کےوزیرخارجہ عبداللہ شاہد نےافغانستان کےسابق وزیرخارجہ زالمی رسول کوشکست دیکر 76 ویں صدربن گئے۔ مالدیپ کے 59 سالہ وزیرخارجہ عبداللہ شاہد کو 193 کےایوان میں 143 ووٹ ملےجب کہ افغانستان کےسابق وزیرخارجہ زالمی رسول صرف 48 ووٹ ہی لےسکے۔

اس سےقبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت ترکی کےسفارت کاروولکن بوزکرکررہےتھےجن کےعہدے کی معیاد ختم ہورہی ہے۔ وولکن بوزکرنےنئےصدرکو خوش آمدید کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ عبداللہ شاہد اپنی تمام ترتوانائیاں اقوام عالم کےدرمیان انصاف، اتحاد اورامن کےلیےصرف کریں گے۔ اس موقع پراقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےنومنتخب صدرعبد اللہ شاہد نےارکان کا شکریہ ادا کرتےہوئےکہا کہ میری پہلی ترجیح ویکسین کی سب تک رسائی کو شفاف ترین بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.