انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

مضر صحت کھانوں کی وجہ سے ہر سال دنیا بھر میں کتنی ہلاکتیں ہوتی ہیں؟ اقوام متحدہ نے لرزہ خیز رپورٹ پیش کر دی، سب حیران و پریشان ہو گئے

آلودہ خوراک کا استعمال ہر سال چار لاکھ بیس ہزار لوگوں کی موت کا باعث جبکہ اس کے کھانے سے 60 کروڑ لوگ بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں

مضر صحت کھانوں کی وجہ سے ہر سال دنیا بھر میں کتنی ہلاکتیں ہوتی ہیں؟ اقوام متحدہ نے لرزہ خیز رپورٹ پیش کر دی، سب حیران و پریشان ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمارآلودہ خوراک کے حقیقی نقصان سے کہیں کم ہیں کیونکہ دنیا کے کئی حصوں سے موصول ہونے والی اطلاعات ناکافی رہتی ہیں۔ زیادہ تر افراد ناقص خوراک کے کھانے سے بیکٹیریا، وائرس، پیراسائٹس اور زہریلے مادے کے سبب متاثر ہوتے ہیں محفوظ خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ خوراک کو مہلک مواد سے پاک رکھنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس طریقے سے ہی انسانی جانوں کے زیاں کو روکا جاسکتا ہے۔

گلوبل فوڈ سکیورٹی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی عالمی وبا کے پھوٹنے سے قبل سال 2019 میں 69 کروڑ لوگ دائمی طور پر بھوک کا شکار رہے رپورٹ کے مطابق ابھی کووڈ 19 کے مکمل اثرات کے متعلق کچھ بھی حتمی طور نہیں کہا جاسکتا لیکن اندازہ ہے کہ اس عالمی بحران کی بندشوں کی وجہ سے گزشتہ سال 13 کروڑ مزید لوگوں کو بھوک کا سامنا رہا فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن آفس کے ڈائریکٹر ڈومینک برجن کا کہنا ہے کہ خوراک کا محفوظ رکھنا انسانی زندگی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.