انٹرنیشنل

افغانستان:ہیلی کوپٹرحادثےاورحملےمیں 23 ہلاکتیں

وزارت دفاع کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹرحادثہ تیکنیکی خرابی کےباعث پیش آیا

افغانستان:ہیلی کوپٹرحادثےاورحملےمیں 23 ہلاکتیں،  افغانستان میں زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگوں کوہٹانےکےکام میں مصروف امریکی این جی اوکےکارکنان پرحملےمیں 10 ہلاک اور 16 زخمی جب کہ میدان وردک میں ایئرفورس کا ہیلی کاپٹرحادثےمیں 3 اہلکارہلاک ہوگئے۔ عالمی خبررساں ادارے کےمطابق افغانستان کےصوبےمیدان وردک میں افغان ایئرفورس کا ہیلی کاپٹرایم آئی-17 گرکرتباہ ہونےسے 3 اہلکارہلاک اورایک شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک اورزخمی ہونےوالوں کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹرحادثہ تیکنیکی خرابی کےباعث پیش آیا۔ زخمی اہلکارکواسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دریں اثناء افغانستان کےصوبےبغلان میں برطانیہ کی خیراتی تنظیم اورامریکا کی غیرمنافع بخش کمپنی ’’ہالوٹرسٹ‘‘ کےکارکنان بارودی سرنگیں ہٹانےکےکام میں مصروف تھےکہ دہشت گردوں نےحملہ کردیا۔

حملہ آوروں کی فائرنگ میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکومت نے طالبان پر ذمہ داری عائد کی ہے جب کہ طالبان نے کابل حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.