انٹرنیشنل

بھارت میں رہائشی عمارت منہدم؛ 8 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

بھارتی شہر ممبئی میں رہائشی عمارت دوسری عمارت پر جا گری، جس سے اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مرنے والوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔

واقعہ ممبئی کے ایک شمالی علاقے میں آدھی رات کے قریب پیش آیا، حکام نے ملبے تلے مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے لیکن جگہ کم ہونے اور بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکل پیش آرہی ہے۔تاہم زمین بوس ہونے والی عمارت میں ریسکیو کا کام کرنے کے لیے مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد ریسکیو ٹیموں کی مدد کر رہی ہے۔

بھارت میں مون سون کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس میں عمارتوں کے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.