انٹرنیشنل

افغانستان:ملٹری بیس میں بم دھماکا، 6 اہلکار ہلاک،

افغان صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

افغانستان:ملٹری بیس میں بم دھماکا، 6 اہلکار ہلاک،، افغان میڈیا کےمطابق صوبےبغلان میں ملٹری بیس کےقریب کاربم دھماکےکےنتیجےمیں 6 سیکیورٹی اہلکارہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، دھماکےکےبعد طالبان کی جانب سےاندھادھند فائرنگ شروع کردی گئی تاہم سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی کےنتیجےمیں حملہ ناکام بنادیا گیا۔ دوسری جانب کاربم دھماکےکےبعد طالبان نےبغلان سمنگن ہائی وے کومائنزلگاکرعام ٹریفک کےلیےبند کردیا تاہم مائنزہٹانےکا کام شروع کردیا گیا ہے۔ افغان آرمی کمانڈرکےمطابق دھماکےمیں ملٹری بیس کوشدید نقصان پہنچا ہے اورحملےمیں متعدد اہلکارزخمی بھی ہوئےہیں جب کہ طالبان نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.