انٹرنیشنل

امریکی صدرجوبائیڈن نےاپنی اہلیہ کوسیلوٹ کیوں کیا؟

جوبائیڈن کوخطاب پرتوجہ مرکوزکرتےہوئے اہلیہ کو سلیوٹ بھی کرنا پڑا

امریکی صدرجوبائیڈن نےاپنی اہلیہ کوسیلوٹ کیوں کیا؟ امریکی خاتون اول جل بائیڈن نےجوبائیڈن کےدورصدارت میں ان کےہمراہ پہلا بیرون ملک دورہ کیا،اس دوران جوبائیڈن سمیت جل بائیڈن نےبرطانیہ کےرائل ائیرفورس مائلڈن ہال میں فوجیوں سےخطاب کیا۔ خطاب کےدوران جوبائیڈن کوفوجیوں کےساتھ مشغول دیکھ کرجل بائیڈن انہیں مذاقاً ڈانٹ پلاتےہوئےکہا کہ’ جو،توجہ دیں ‘۔

اہلیہ کی ڈانٹ سن کرامریکی صدرفوراً سنبھل گئےاوربیگم کا خطاب سننےلگ گئےجب کہ جوبائیڈن کوخطاب پرتوجہ مرکوزکرتےہوئے اہلیہ کو سلیوٹ بھی کرنا پڑا۔ جوبائیڈن کےفوراً ہی توجہ مرکوزپرمجمع سمیت جل بائیڈن ہنسنے پرمجبورہوگئیں۔ خیال رہےکہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کےلیےامریکا کےصدرجوبائیڈن برطانیہ پہنچےہوئےہیں اوربطورصدرجوبائیڈن کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.