انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

بد بخت بیٹے نے اپنی 95 سال کی عمر رسیدہ ماں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ دردناک واقعہ نے سننے والوں کو رلا کر رکھ دیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ضلع سالیم میں بدبخت بیٹے نے اپنے گھر کے ہی واش روم میں اپنی 95 سالہ ماں کو بند کردیا

بد بخت بیٹے نے اپنی 95 سال کی عمر رسیدہ ماں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ دردناک واقعہ نے سننے والوں کو رلا کر رکھ دیا ہے۔

بھارت میں بدبخت بیٹے نے اپنی 95 سالہ ماں کو 2 ہفتوں تک باتھ روم میں بند رکھا۔بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ضلع سالیم میں بدبخت بیٹے نے اپنے گھر کے ہی واش روم میں اپنی 95 سالہ ماں کو بند کردیا، اس دوران وہ مدد کے لیے پکارتی رہیں تاہم دو ہفتوں تک کسی نے خاتون کی آواز نہیں سنی البتہ 15ویں دن پڑوسیوں کو کچھ آواز سنائی دی جس پر وہ فوری مدد کو پہنچے۔

پڑوسیوں کی جانب سے شکایت درج کرنے پر پولیس اور سوشل ویلفیئر کی ٹیم فوری طور پر رادھا نامی متاثرہ خاتون کے گھر پہنچی اور انہیں اپنے ساتھ لے گئیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں انہیں کھانا اور پانی فراہم کیا گیا۔پولیس کے مطابق رادھا اپنے مرحوم شوہر کی پنشن پر گزارا کرتی تھی جو ایک سرکاری ملازم تھے تاہم وہ رقم بھی خاتون کا چھوٹا بیٹا ہتھیالیتا تھا۔مگر اس کے باوجود بھی وہ اپنی ماں سے راضی نہیں تھااور اسے کھانا دینے کو بھی تیار نہیں تھا۔ جس بنا پر اس نے اپنی ماں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکے تھے ا ور اسے اپنے گھر کے باتھ روم میں بند کر رکھا تھا۔مگر ماں تو آخر ماں ہے کہ اس نے اتنے ظلم برداشت کرنے کے بعد بھی اپنے بیٹے کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت پولیس میں درج کرانے سے انکارکر دیا۔ پولیس کے مطابق بدبخت بیٹے نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اپنی ماں کی پروا نہیں کی اور متاثرہ خاتون 14 دن تک صرف پانی پر ہی گزارا کرتی رہیں تاہم اس دردناک واقعہ کے باوجود ماں نے بیٹے کے خلاف شکایت درج کروانے سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.