انٹرنیشنل

کینیڈامیں پاکستانی فیملی کوکچلنے والےدہشتگرد کا ٹرائل شروع

کینیڈا میں پاکستانی فیملی کو کچلنے والے دہشت گرد کا ٹرائل شروع ہوگیا ہے۔20 قاتل کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم اونٹاریو میں ایک فارم کا ملازم تھا، اور چھ ماہ قبل اونٹاریو کے شہر لندن منتقل ہوا تھا۔دہشت گرد پر پر قتل کے چار اور اقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے مقدمہ کی کارروائی کی نشرو اشاعت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔دوسری جانب شہید پاکستانی افراد کی نمازِ جنازہ ہفتے کو اونٹاریو میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین مقامی قبرستان میں ہوگی۔

رواں ہفتے ایک ٹرک ڈرائیور نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند دیا تھا۔ جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقع میں 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق واقعہ مذہبی نفرت پر مبنی ہے، حملہ آور نے جان بوجھ کر پاکستانی خاندان کو نشانہ بنایا۔خاندان کو ٹرک سے روندنے والا 20 سالہ دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.