انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران سمارٹ فونز کی فروخت میں کتنے فیصد اضافہ اور کتنی فیصد کمی ہوئی؟ سب کو حیران کر دینے والی رپورٹ منظر عام پر

رواں برس اسمار ٹ فونز کی فروخت میں اضافے کی سالانہ شرح 22 فیصد تھی تاہم عالمی وبا کورونا کے بعد اس شرح میں کمی دیکھنے میں آئی تھی

رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران سمارٹ فونز کی فروخت میں کتنے فیصد اضافہ اور کتنی فیصد کمی ہوئی؟ سب کو حیران کر دینے والی رپورٹ منظر عام پر

میڈیا رپورٹ بتایا گیا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ 76.6 ملین اسمارٹ فون فروخت کرنے کے باعث سرفہرست رہی، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 58.5 ملین آئی فون فروخت کیے اور دوسرے نمبر پر رہی جب کہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چینی کمپنی شیامی رہی جس نے رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں 48.9 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر موبائل کمپنی ویوو اور اوپو موجود ہیں جنہوں نے اس عرصے میں 38 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینالسٹ فرم گارٹنر کی جانب سے رواں برس کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے اس دوران سمارٹ فونز خریدے جانے کی شرح 26 فیصد زیادہ دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس اسمار ٹ فونز کی فروخت میں اضافے کی سالانہ شرح 22 فیصد تھی تاہم عالمی وبا کورونا کے بعد اس شرح میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صارفین ایک بار پھر اسمارٹ فون کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عالمی سطح پر موبائل فون کی فروخت 2019کی سطح تک نہیں پہنچ پائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.