انٹرنیشنل

نئی اسرائیلی حکومت نے غزہ پر بمباری شروع کردی

نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر ایک بار  پھر بمباری کردی گئی۔

 فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا  جب کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملہ فلسطین کی جانب سے غبارے چھوڑنے کے بعد کیا گیا۔گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں انتہاپسند یہودی آبادکاروں نے ریلی نکالی تھی، ریلی کی حفاظت کے لیے اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی جب کہ اس دوران ریلی میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں میں سے 6 افراد گرفتار کر لیے گئے، درجنوں کو زدوکوب کرکے زبرستی ہٹایا گیا۔

 اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف ربڑ کی گولیاں اور اسٹن گرینیڈ استعمال کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.