انٹرنیشنل

امریکی صدر نے پاکستانی نژاد خاتون کو اہم عہدہ دیدیا

ی صدر جوبائیڈن نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے سربراہ کے لیے ایمازون، فیس بک، ایپل اور گوگل کی ناقد لینا خان کا انتخاب کرلیا

امریکی صدرنےپاکستانی نژاد خاتون کواہم عہدہ دیدیا، امریکی صدرجو بائیڈن نے پاکستانی نژاد خاتون کو اعلیٰ وفاقی ریگولیٹری اتھارٹی ’’فیڈرل ٹریڈ کمیشن‘‘ کا سربراہ مقرر کردیا ہے 32 سالہ لینا خان اس عہدے پر فائز ہونے والوں میں سب سے کم عمر ہیں۔   عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے سربراہ کے لیے ایمازون، فیس بک، ایپل اور گوگل کی ناقد لینا خان کا انتخاب کرلیا ہے۔ 32 سالہ پاکستانی نژاد ماہر قانون لینا خان کی بطور سربراہ فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی منظوری سینیٹ نے بھی رائے شماری کے ذریعے دیدی ہے۔

لینا خان لندن میں پاکستانی گھرانے میں پیدا ہوئیں اور جب وہ 11 سال کی ہوئیں تو والدین نے لندن سے امریکا میں سکونت حاصل کرلی۔ لینا خان کولمبیا یونیورسٹی کے لاء اسکول میں پروفیسر رہی ہیں تاہم انہیں شہرت ٹیکنالوجی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ایمازون کیخلاف مقالے ’’ایمازون اینٹی ٹرسٹ پیراڈوکس‘‘ سے ملی تھی۔

ینا خان گوگل،فیس،ایپل اورایمازون سمیت کئی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اینٹی ٹرسٹ ہونے پر کافی تنقید کرتی آئی ہیں جب کہ 2019 اور 2020 میں بھی انہوں نے ہاؤس جوڈیشری اینٹی ٹرسٹ پینل کے وکیل کی حیثیت سے دو طرفہ تحقیقات میں کلیدی کردارادا کیا  تھا۔ واضح رہے کہ لینا خان امریکا کے ریگولیٹری اتھارٹی ’’ایف ٹی سی‘‘ کی سب سے کم عمر سربراہ بن گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.