انٹرنیشنل

افغانستان: طالبان اور سیکیورٹی فورسز کےدرمیان شدید جھڑپیں

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغانستان کے 13 صوبوں کے 80 مختلف اضلاع میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان خونی جھڑپیں ہوئی ہیں اور تاحال جاری ہیں۔ ان جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے 90 اہلکاروں اور 100 جنگجوؤں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں جانب سے ہلاکتوں کی تعداد تاحال بتائی نہیں گئی۔

طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شمالی مشرقی صوبوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دونوں فریقین کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔افغان میڈیا نے طالبان ذرائع کی بنیاد پر بتایا ہے کہ جھڑپوں میں 28 مسلح افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے وقت افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان کشیدگی دن بہ دن شدت اختیار کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.