انٹرنیشنل

امریکا کی روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی تیاری

امریکا کی جانب سے روس پر ایک بار پھر نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

سی این این کو انٹرویو میں صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ امریکا روسی قائد حزب اختلاف الیکسی ناوالنی کو زہر دینے کے جرم میں روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کررہا ہے، ہم پابندیوں کا ایک اور پیکج تیار کررہے ہیں، اور جب بات روس کو جواب دینے کی آئے گی امریکا روس سے کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتے گا چاہے وہ امریکی انتخابات میں مداخلت ہو، سائبر حملے ہوں یا روسی اپوزیشن کا معاملہ ہو۔دوسری جانب پابندی کے بعد دوبارہ واشنگٹن میں تعینات ہونے والے روسی سفیر اناطولی انتونوف نے پابندیاں عائد کیے جانے سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل جینوا میں ولادی میر پوٹن اور جو بائیڈن کی جنیوا میں ہوئی ملاقات کے درمیان کیے گئے فیصلوں کے خلاف ہے، پابندیاں روس اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید بگاڑدیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.