انٹرنیشنل

نماز کےاوقات،سعودی شوریٰ نےتجارتی اداروں پربڑا قدم اُٹھالیا

اراکین شوریٰ نےاوقات نماز کےدوران تجارتی ادارے بند کرنےکی پابندی ختم کرنےکی سفارش کی ہے

نماز کےاوقات،سعودی شوریٰ نےتجارتی اداروں پربڑا قدم اُٹھالیا،سعودی عرب کےاراکین شوریٰ نےملک میں اوقات نمازکےدوران تجارتی ادارے بند کرنےکی پابندی ختم کرنےکی سفارش کی ہے۔ سعودی اراکین شوریٰ کا جمعتہ المبارک کا دن مستثنیٰ رکھنےاورپیٹرول اسٹیشنوں اورفارمیسیوں پرسےبھی اوقات نمازکےدوران انہیں بند رکھنےکی پابندی اٹھانےکی سفارش کی ہے۔ سعودی میڈیا کےمطابق وزارت اسلامی امورکی رپورٹ پرتیارسفارش اسلامی وعدالتی امورکی کمیٹی کے سامنےرکھ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اوقات نمازکےدوران تجارتی ادارے بند رکھنےکی پابندی اٹھانےپرآج ایوان میں ووٹنگ ہوگی۔

اراکین شوریٰ کےمطابق نمازکےدوران تجارتی مراکزبند کرنےکا رواج پوری مسلم دنیا میں سعودی عرب کےسوا کہیں نہیں،سعودی عرب میں نمازکےاوقات کےدوران کاروباربند کرنےکا سلسلہ چند عشروں سےہے۔ اراکین شوریٰ کےمطابق تجارتی ادارے عوام کی خدمت اوردیگر سرکاری ونجی اداروں کی طرح ان کا کام بھی روزگارکا حصول ہے،سرکاری اورنجی ادارے اوقات نمازمیں بند نہیں ہوتے۔ اراکین شوریٰ نے کہا کہ تجارتی اداروں پرسےبھی اوقات نمازکےدوران بند کرنےکی پابندی اٹھانی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.