انٹرنیشنل

امریکی صدرجوبائیڈن کس کی موت پرغمزدہ ہیں؟

امریکی صدرکا عزیزترین پالتوکتا ’چیمپ‘ 13 برس کی عمرمیں چل بسا جس سےوہ شدید غم میں مبتلا ہیں

امریکی صدرجوبائیڈن کس کی موت پرغمزدہ ہیں؟، امریکی صدرکا عزیزترین پالتوکتا ’چیمپ‘ 13 برس کی عمرمیں چل بسا جس سےوہ شدید غم میں مبتلا ہیں۔ امریکی صدرکےآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پرچیمپ کوخراج عقیدت پیش کرتےہوئےایک پیغام شیئرکیا گیا ہے ۔امریکی صدرجوبائیڈن کی اہلیہ ڈاکٹرجِل بائیڈن نے بھی  کتے کے مرنے پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ ٹوئٹر کی زینت بنائی ہے۔

جوبائیڈن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری فیملی نے ایک پیار کرنے والے چیمپئن کو خیرباد کہ دیا ہے، میں اسے بہت یاد کروں گا۔ بیان میں کہا گیا کہ چیمپ سے امریکی صدر کو جذباتی لگاؤ تھا جس کی یوں اچانک موت نے انہیں شدید غم میں مبتلا کردیا ہے۔

واضح رہے کہٹرمپ کے چار سالہ دور میں وائٹ ہاؤس میں‌ کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رہا تاہم جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں کتوں کی بھی واپسی ہو ئی تھی۔  چیمپ نامی جرمن شیفرڈ صدر بائیڈن کے ساتھ 2008 سے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.