انٹرنیشنل

کتنے لاکھ یورپی شہری برطانیہ میں قیام کے خواہشمند ہیں؟ تفصیل سامنے آگئی

یورپی یونین کے ممالک سے تعلق رکھنے والے 60 لاکھ سے زائد شہریوں نے برطانیہ ہی میں قیام کے لیے درخواستیں جمع کرادیں

کتنے لاکھ یورپی یونین کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں قیام کے خواہشمند ہیں؟ تمام تر تفصیل سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ 60لاکھ سے زائد یورپی شہریوں نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں قیام کی درخواستیں جمع کروائیں ہیں جو کہ ان کی توقع سے تقریبا دگنی ہیں۔ برطانوی حکومت نے ان شہریوں کے لیے جو بریگزٹ کے بعد بھی برطانیہ میں ہی قیام کرنا چاہتے ہیں ایک اسکیم متعارف کرائی تھی جس کے تحت انہیں وہی سہولتیں ملتی رہیں گی جو بریگزٹ سے پہلے ملا کرتی تھیں اور اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جون تھی۔درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون مختص کی گئی تھی یہی وجہ ہے کہ کثیر تعداد میں درخواستیں یورپی شہریوں کی جانب سے جمع کروائی گئیں۔ یکم جنوری کو یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ میں موجود یورپی شہریوں کو محفوظ رہائش اور نوکریوں کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ ہم نے یورپی یونین کو خیر باد کرتے ہوئے شہریوں کے حقوق کے تحفط کا وعدہ کیا تھاجنھوں نے اپنی زندگی برطانیہ میں گزار دی اور اس وعدیکو عملی جامعہ پہنانے کے لیے ہی اس اسکیم کو متعارف کرواگیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ جو لوگ کسی بھی وجہ سے وقت پر درخواستیں جمع نہیں کروا سکے وہ دوبارہ درخواستیں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.