انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

محکمہ واپڈا نے حد ہی کر دی، 65 سالہ معمر خاتون پر بجلیاں گرا دیں، ایک بلب اور پنکھا استعمال کرنے والی خاتون کو لاکھوں روپے کا بل بھیج دیا

اس سے قبل ان کا بِل 300 سے 500 روپے تک آتا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب خاتون دو ماہ بِل جمع نا کرواسکیں

محکمہ واپڈا نے حد ہی کر دی، 65 سالہ معمر خاتون پر بجلیاں گرا دیں، ایک بلب اور پنکھا استعمال کرنے والی خاتون کو لاکھوں روپے کا بل بھیج دیا۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع گونا میں ہوا جہاں جھونپڑی کی رہائشی 65 سالہ رام بائی نامی خاتون صرف ایک بلب اور پنکھا استعمال کرتی ہیں لیکن انہیں بِل ڈھائی لاکھ کا موصول ہوا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس سے قبل ان کا بِل 300 سے 500 روپے تک آتا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب خاتون دو ماہ بِل جمع نا کرواسکیں جس پر دو مہینے بعد انہیں ڈھائی لاکھ روپے کی بھاری رقم کا بِل موصول ہوا۔ رپورٹ کے مطابق معمر خاتون یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں اور انہوں نے فوری طور پر بجلی کے محکمے کے دفتر کا رخ کیا لیکن وہاں ان کی سننے والا کوئی نا تھا۔ خاتون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں بطور گھریلو ملازمہ کام کرکے پیسے کماتی ہوں، کئی کئی دن تک بجلی کے دفتر گئی لیکن وہاں میری فریاد کسی شخص نے نہیں سنی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.