انٹرنیشنل

فضائی بمباری میں 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

شام میں بشارالاسد کی فوج کے فضائی حملے میں 8 شہری جاں بحق ہوگئے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں

عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق شام میں داعش کےآخری ٹھکانےادلب میں جنگجوؤں اورسیکیورٹی فورسزکےدرمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بشارالاسد کی فضائیہ نےجبل الزاویہ کےجنوبی علاقےمیں شدید بمباری کی جس سےکئی مکان تباہ ہوگئے، ایک مکان میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئےجب کہ دیگر 3 افراد نےاسپتال میں دم توڑدیا۔

جاں بحق ہونےوالوں میں 6 بچےاوردوخواتین شامل ہیں۔ گھروں کےتباہ ہونےکےبعد سےمکینوں کورات کھلےآسمان تلےگزارنی پڑی۔ علاقےمیں وقفےوقفےسےدھماکوں کی آوازسنی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتےسےادلب کےاس علاقےمیں روسی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہےجس کےباعث زیادہ ترمکین پناہ گزین کیمپوں میں رہنےپرمجبورہیں۔ واضح رہےکہ جنگ زدہ شام میں 2011 سےجھڑپوں میں تاحال 5 لاکھ سےزائد افراد لقمہ اجل بن گئےجب کہ دس لاکھ سےزائد افراد پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.