انٹرنیشنل

سیزفائرکےباوجود اسرائیل بازنا آیا،غزہ پرچوتھی بمباری

اسرائیلی فوج کےترجمان کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حماس نےغزہ سے 4 آتش گیر غباروں سےحملہ کیا

سیزفائرکےباوجود اسرائیل بازنا آیا،غزہ پرچوتھی بمباری، عالمی خبررساں ادارے کےمطابق رات گئےاسرائیلی لڑاکا طیاروں نےغزہ میں حماس کےدفاترپربمباری کی۔ غزہ میں سیزفائرکےباوجود اسرائیل جارحیت سےبازنہیں آرہا ہے۔ اسرائیلی فوج کےترجمان کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حماس نےغزہ سے 4 آتش گیر غباروں سےحملہ کیا۔ یہ غبارے کھیتوں میں گرے جس سےفصلوں میں آگ لگ گئی۔

اسرائیلی فوج کےترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آتش گیرغباروں کےحملےکےجواب میں جنگی طیاروں نےغزہ میں حماس کی اسلحہ ساز فیکٹری اورراکٹ لانچنگ سائٹ پربمباری کرکےتباہ کردیا۔ اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سیزفائرکےبعد سے یہ اسرائیل کا یہ چوتھا فضائی حملہ ہےجس کےلیےہرباراسرائیل نےآتش گیرغباروں کا بہانہ بنایا ہےتاہم ایک باربھی ثبوت پیش نہ کرسکا۔

دوسری جانب مغربی کنارے کےشہرنابلس کےایک گاؤں میں اسرائیلی پولیس اوریہودی آباد کارکی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی 11 روزہ بمباری کے نتیجے میں غزہ میں 260 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں 2 بچوں سمیت 13 اسرائیلی مارے گئے جس کے بعد دونوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.