انٹرنیشنل

فلپائن : فوجی طیارہ لینڈنگ کےدوران حادثےکا شکار

فلپائن وزارت دفاع کےمطابق طیارہ میں 92 کےقریب فوجی اہلکارسوارتھے

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق فلپائن کےصوبےسولومیں C-130 فوجی طیارہ لینڈنگ کےدوران حادثےکا شکارہوگیا جس کے نتیجےمیں 17 اہلکارہلاک جب کہ 40 کوزخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے،طیارہ حادثےکی وجوہات ابھی تک سامنےنہیں آسکی تاہم حکام کا کہنا ہےکہ طیارہ لینڈنگ کےدوران رن وے سےہٹ گیا تھا۔

فلپائن وزارت دفاع کےمطابق طیارہ میں 92 کےقریب فوجی اہلکارسوارتھےجب کہ حادثہ کی وجوہات جاننےکےلیےتحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب فلپائنی فوج کےسربراہ کا کہنا ہےکہ طیارے میں سواراہلکاروں کوشدت پسندوں کےخلاف کارروائی کےلیےبھیجا جارہا تھا تاہم ہلاکتوں کی تعداد کےبارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا جب کہ حادثےکےمقام پرفوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.